بین الاقوامی

سعودی ایئرپورٹ ابھا پر حوثی باغیوں کا پھر حملہ

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کو اپنے نشانے پر لے لیا ہے. ایک ماہ کے دوران ابھا ایئرپورٹ پر دوسرا حملہ کیا گیا ہے. حملے میں ایک شہری جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔
یمن کے حوثی باغیوں نے گزشتہ رات سعودی عرب کے سویلین ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا. سعودی حکام کے مطابق حملے میں ایئرپورٹ کی پارکنگ کو نشانہ بنایا گیا. سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک شہری جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں. زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا. دس روز قبل بھی حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا ایئرپورٹ پر سکڈ میزائل سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں چھبیس (26) افراد زخمی ہوئے تھے۔ ابھا ایئرپورٹ یمنی سرحد سے دو سو کلومیٹر دور واقع ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers