بین الاقوامیکھیل

ورلڈ کپ 2019: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے ہرا دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستانی ٹیم جیت کے ٹریک پر لوٹ آئی. سرفراز الیون نے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے ہرا دیا. پاکستانی کھلاڑی بیٹنگ کے ساتھ باؤلنگ میں بھی چھائے رہے. فتح کے بعد پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نویں سے ساتویں نمبر پر آ گئی.
پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کے راستے کی پہلی دیوار گرانے میں کامیاب، سرفراز الیون نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ایونٹ میں دوسری کامیابی سمیٹ لی۔ لارڈز میں پاکستانی بلے بازوں کی فارم لوٹ آئی. پاکستانی بیٹسمین نے جنوبی افریقی باؤلرز کا ریمانڈ لیے رکھا. پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 308 رنز جوڑے۔ اوپنرز نے 81 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا. امام الحق اور فخر زمان 44، 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پروفیسر حفیظ 20 رنز ہی بنا سکے. رنز مشین بابر اعظم نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ حارث سہیل نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا، برق رفتار 89 رنز بنائے۔ عماد وسیم 23 اور وہاب ریاض 4 رنز پر پویلین چلے گئے. جنوبی افریقہ کی جانب سے نگیڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 259 رنز تک محدود رہی. آؤٹ آف فارم ہاشم آملہ 2 رنز ہی بنا پائے. ڈی کوک نے 47 رنز پر وکٹ گنوائی. کپتان ڈوپلیسز 63 رنز پر ہمت ہار گئے. مارکرام 7 رنز پر میدان بدر ہوئے۔ وین ڈسن 36 اور ڈیوڈ ملر 31 رنز پر چلتے بنے. کرس مورس، ربادا، اور نگیڈی کو وہاب ریاض نے کلین بولڈ کیا۔
پاکستان کے شاداب خان اور وہاب ریاض نے 3، 3 جبکہ محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف حارث سہیل کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی کا ایوارڈ دیا گیا. سٹار کھلاڑی کہتے ہیں کوشش تھی جب موقع ملے اچھا پرفارم کروں. بابر اعظم کے ساتھ پارٹنر شپ کا ٹاسک دیا گیا تھا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers