قومی

پشاور، ضلعی انتظامیہ کی پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کارروائی

پلاسٹک بیگز کے مضر اثرات کے پیش نظر پشاور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے خلاف کارروائی جاری ہے. پلاسٹک تھیلوں کے بے دریغ استعمال سے مختلف مسائل جنم لے رہے ہیں. یہ ماحول کیلئے نقصان دہ ہونے کے ساتھ ساتھ پانی کے نکاس میں رکاوٹ بن کر مشکلات پیدا کرتے ہیں، جس کی بنا پر لوگوں کے پاس پلاسٹک شاپنگ بیگز جلانا ہی اسے تلف کرنے کا واحد ذریعہ رہ جاتا ہے۔
نقصانات سے بچنے کی خاطر صوبائی حکومت کی جانب سے شاپنگ بیگز پر پابندی کے بعد پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کئی کارخانے سیل اور سینکڑوں دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی. پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں لیکن عوامی تعاون کے بغیر اس مصیبت سے چھٹکارا آسان کام نہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers