قومی

بے نامی جائیداد رکھنے والوں کیلئے موقع ہے ٹیکس نظام میں آئیں، حفیظ شیخ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے اثاثے ظاہر کرنے کے بعد ٹیکس قسطوں میں بھی دیا جا سکتا ہے. بہت بد قسمت ہو گا وہ انسان جو ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھائے گا. عوام تسلی رکھیں، ان کا ڈیٹا محفوظ رہے گا۔
ملک کی گاڑی کو ترقی و خوشحالی کی پٹڑی پر چڑھانا ہے تو قوم کو ٹیکس دینا ہو گا. اپنے وطن سے پیار ہے تو ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں. یہی اپیل کپتان بار بار اپنی قوم سے کر رہے ہیں. ان کی ٹیم کے کھلاڑی بھی اسی پیغام کو لے کر میدان میں آ گئے ہیں.
ایک ٹی وی انٹرویو میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ ایمنسٹی سکیم پر کھل کر بولے. ان کا کہنا تھا حکومت ٹیکس کے نظام کی کوریج بڑھانا چاہ رہی ہے۔ بے نامی جائیداد رکھنے والوں کیلئے موقع ہے کہ ٹیکس نظام میں آئیں۔
وزیرمملکت برائے ریوینیو حماد اظہر نے قوم کو ایمنسٹی سکیم پر اعتماد میں لیا. انہوں نے کہا اگلے سال تک تین سے چار فیصد تک ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہے. عوام اس موقع کو نہ گنوائیں. چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے انٹرویو میں بتایا اثاثے ظاہر کرنے کے لیے پہلے سے ٹیکس دہندہ ہونا ضروری نہیں۔
وزیراعظم عمران خان ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لئے سخت فیصلے کر رہے ہیں۔ حکومت کی معاشی ٹیم کے ارکان کا کہنا تھا کہ اس وقت ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ایک قوم بن کر صرف اپنے ملک کے لیے سوچنا ہو گا.

About Author

Comment here

Subscribers
Followers