انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

مائیکل جیکسن کو جہان فانی سے گزرے 10 برس بیت گئے

پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کو اس جہان فانی سے کوچ کئے آج دس برس بیت گئے ہیں لیکن وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ دنیا بھر میں مائیکل جیکسن کے مداح آج ان کی دسویں برسی منا رہے ہیں۔ 80 کی دہائی میں دنیائے موسیقی کو ایک نیا انداز دینے والے مائیکل جیکسن 1958ء میں امریکی ریاست انڈیانا کے شہر گیری میں پیدا ہوئے اور پانچ سال کی عمر میں ہی میوزک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ اپنے فنی کریئر کا آغاز 1964ء میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو سے کیا جن کا پہلا میوزک البم “آئی وانٹ یو بیک” تھا جس نے دنیا بھر میں ایسی دھوم مچائی کہ سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔
مائیکل جیکسن نے اپنے پہلے سولو البم “آف دی وال” کے ذریعے پاپ موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی۔ 1982ء میں ان کے ایک اور البم “تھرلر” نے ایسا تہلکہ مچایا کہ دنیا بھر میں مائیکل کی دھوم مچ گئی. مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے منفرد بریک ڈانس نے بھی دنیا بھر میں عظیم گلوکار کو ایک الگ پہچان بخشی۔ تھرلر، بیٹ اِٹ، ڈینجرس اور بلی جینز جیسے بلاک بسٹر کی وجہ سے مائیکل جیکسن آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers