انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

مسلمان سے محبت کی وجہ سے والد نے تھپڑ مارا، بہن ہرتھیک روشن

بالی ووڈ اداکار ہرتھیک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے بھائی اور گھر والوں پر الزام لگایا ہے کہ مسلمان سے محبت کی وجہ سے نہ صرف گھر والوں نے ان کی زندگی جہنم بنا دی بلکہ والد نے انہیں تھپڑ بھی مارا ہے۔
نامور بالی ووڈ ہدایت کار راکیش روشن کی بیٹی سنینا نے ایک انٹرویو میں اپنی فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا. سپر اسٹار ہرتھیک روشن کی بہن کا کہنا ہے کہ والد نے انہیں مارا اور کہا کہ کیا ایک دہشتگرد سے شادی کرو گی۔ سنینا روش آج کل گھر والوں سے ناراض ہیں اور علیحدہ رہائش پذیر ہیں۔ سنینا روشن کے مطابق انہیں گزشتہ برس مسلمان صحافی روہیل امین سے محبت ہو گئی تھی۔ روہیل نے روشن فیملی کے رویے پر رد عمل میں کہا کہ مسلمانوں کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا انتہائی شرمناک عمل ہے۔

Comment here

Subscribers
Followers