قومی

ملتان: رواں سال آم کی پیداوار میں 40 فیصد کمی کا خدشہ

پھلوں کا بادشاہ آم ویسے تو جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں کی منافع بخش فصل ہے لیکن ملتان کے آم کا ذائقہ، مٹھاس اور خوشبو کا کوئی ثانی نہیں. موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اس سال پیداوار میں 35 سے 40 فیصد کمی کا خدشہ ہے۔
پھلوں کا بادشاہ آم اور پھر وہ بھی ملتان کا تو کس کا دل نہیں للچائے گا. جی ہاں ملتان کے آم کا ذائقہ، مٹھاس اور خوشبو دنیا میں کہیں نہیں ملے گی لیکن گزشتہ سال کی نسبت اس سال ان مہنگا ہونے کے باعث غریب کی پہنچ سے دور ہے۔ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور حکومت کی ناقص منصوبہ بندی سے آم کی پیداوار میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ سے آم جو کبھی عام ہوتا تھا غریب کیلئے خاص ہوتا جا رہا ہے۔
ملتان کے آم سندھ کے آموں سے ایک ماہ لیٹ مارکیٹ میں آتے ہیں لیکن ذائقہ، مٹھاس اور خوشبو کے بدولت مہنگے داموں فروخت کئے جاتے ہیں.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers