بین الاقوامی

پاکستان نے یورپی یونین کے ساتھ سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان طے کر لیا

پاکستان نے یورپی یونین کے ساتھ سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان طے کر لیا. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یونین کی سیاسی اور سلامتی امور کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے امریکا ایران کشیدگی کو پاکستان کے لیے سنگین ترین خطرہ قرار دے دیا۔ برسلز گئے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کی سیاسی اور سلامتی امور کمیٹی سے دبنگ خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپ کو نہایت اہمیت دیتا اور امن اور ترقی پر نیا اتفاق رائے چاہتا ہے. ایران ایشو میں یورپ کا کردار قابل قدر ریا. اب امریکہ ایران کشیدگی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے. ایران میں عدم استحکام، پاکستان کی سکیورٹی کیلئے تباہ کن ہو گا اور افغان امن عمل بھی متاثر ہو گا۔
انہوں نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کاوشوں اور کامیابیوں اور تنازعہ کشمیر کی سنگینی کو بھی کھل کر بیان کیا۔ بولے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردی ایشو پر بھی بات کیلئے تیار ہے لیکن، کلبھوشن یادیو جیسے دہشت گردی کے بھارتی کردار مدنظر رکھنا ہونگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دو جوہری قوتوں میں تناؤ کا تصور کرنا خود کشی کے مترادف ہو گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان مصالحت کیلئے اجتماعی قابل قبول شراکت اقتدار کا فارمولا ہی قومی اتحادی حکومت کی راہ ہموار کرے گا. ساتھ ہی ماضی کے منفی عناصر پر بھی کڑی نگاہ رکھنا ہو گی۔ بعد میں وزیر خارجہ نے یورپیئن یونین کے ساتھ سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر دستخط کئے۔ یہ منصوبہ دونوں فریقین کے درمیان مستقبل کے ٹھوس تعاون کی بنیاد بنے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers