بین الاقوامی

افغان صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

افغان صدر اشرف غنی پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں. وہ اس دوران لاہور بھی جائیں گے. انہیں دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی.
دفتر خارجہ نے افغان صدر کے دورہ پاکستان کے شیڈول کی تفصیلات جاری کر دیں ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی 27 اور 28 جون کو پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے. وزیروں، مشیروں، سینئر حکام اور تاجروں پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی افغان صدر کے ہمراہ ہو گا۔ صدر اشرف غنی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے. دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہونگے جن میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا. صدر اشرف غنی لاہور میں بزنس فورم میں بھی شرکت کرینگے جس میں دونوں ممالک کے تاجر نمائندے بھی شریک ہونگے۔
افغان صدر کا حالیہ دورہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی سے متعلق پاک افغان مشترکہ لائحہ عمل کے سلسلے کی کڑی ہے. صدر اشرف غنی اس سے قبل 2014 اور 2015 میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers