قومی

خوبصورت وادیوں، حسین نظاروں کی سرزمین کمراٹ

گرمی زوروں پر ہے تو مختلف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش بھی بڑھنے لگا ہے. اپر دیر کے سیاحتی مقام کمراٹ میں بھی قدرت کے دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے لو گ آئے ہیں.
اپر دیر کے حسین قدرتی مناظر سے مالامال سیاحتی مقام کمراٹ، جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد سرسبز و شاداب میدانوں، بہتی آبشاروں اور گھنے جنگلات سے مالا مال اس وادی کے نظارے کرنے پہنچتی ہے. کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف علاقوں سے آنے والے سیاح یہاں گرمی کے موسم میں سردی کا مزا لے رہے ہیں. درجہ حرارت کم ہونے کے باعث سوئیٹرز یا جیکٹ کا استعمال بھی کرنا پڑتا ہے. سیاح خوبصورت مناظر میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے اپنے ٹور کو چار چاند لگاتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ کمراٹ کی خوبصورتی دیگر سیاحتی مقامات سے کسی لحاظ سے بھی کم نہیں.
کمراٹ آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں کی خوبصورت یادیں ساتھ لے کر جا رہے ہیں لیکن حکومت یہاں کی سڑکیں بہتر کر کے سیاحت کو مزید فروغ اور آمدن میں اضافہ کر سکتی ہے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers