بین الاقوامیکھیل

ورلڈ کپ 2019: کل بھارت اور ویسٹ انڈیز میں جوڑ پڑے گا

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا. بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مانچسٹر میں مدِ مقابل ہوں گی. بھارت کی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست ہے. انگلش سرزمین پر کرکٹ کی عالمی جنگ، ویسٹ انڈیز کو مضبوط حریف بھارت کا کڑا چیلنج درپیش، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی (2:30) بجے کھیلا جائے گا۔
جیسن ہولڈر الیون نے پہلے ہی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو اپ سیٹ کر کے خطرے کی گھنٹی تو بجائی لیکن دوسرے میچ میں آسٹریلیا سے پندرہ رنز سے مات کھا گئی۔ تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا تو چوتھے میں انگلینڈ سے ہار گئی۔ پانچویں میچ میں بنگال ٹائیگرز نے ویسٹ انڈین ٹیم کو اپ سیٹ کیا۔ چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہوئی۔
دوسری طرف بھارت کی ٹیم ایونٹ میں ناقابلِ شکست ہے۔ کوہلی الیون نے جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، پاکستان اور افغانستان کو شکست کا مزہ چکھایا. نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

Comment here

Subscribers
Followers