قومی

وزیراعظم عمران خان سے بی این پی مینگل کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی. طے شدہ معاملات پرعملدرآمد کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی. بابر اعوان سمیت پارٹی ارکان اسمبلی بھی وزیراعظم سے ملے.
وزیراعظم عمران خان سے اختر مینگل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی. اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، وزیراعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب اور معاون خصوصی ندیم افضل چن بھی موجود تھے. وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ دس ماہ پیش آنے والی مشکلات کے حل کیلئے طریقہ کار مرتب کر لیا گیا ہے تاکہ طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے.
وزیراعظم سے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بھی ملاقات کی. وزیراعظم نے نندی پور کیس میں بری ہونے پر مبارکباد دی اور اہم سیاسی و قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا. وزیراعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی شیر علی ارباب، نورین فاروق ابراہیم اور محمد اسلم بھوتانی نے بھی الگ الگ ملاقات کی.

About Author

Comment here

Subscribers
Followers