قومی

سول ایوی ایشن نے حج فلائٹ شیڈول جاری کر دیا

سول ایوی ایشن نے حج فلائٹ شیڈول جاری کر دیا۔ پہلی پرواز پانچ جولائی کو حجاز مقدس روانہ ہو گی۔ عازمین حج کی پہلی پرواز باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے اڑان بھرے گی۔ حج فلائٹ آپریشن پانچ جولائی سے پانچ اگست تک جاری رہے گا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان ایئرلائن سمیت نجی ایئرلائنز کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس تک پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب پی آئی اے نے بھی حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پی آئی اے تین سو اٹھارہ (318) پروازوں کے ذریعے چوراسی ہزار (84,000) عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی سترہ اگست سے شروع ہو گی۔ حج آپریشن چودہ ستمبر کو مکمل ہو گا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share