قومی

شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، اپوزیشن کا متحد رہنے پر اتفاق

اپوزیشن نے فنانس بل کی منظوری روکنے کے لیے کمر کس لی۔ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں حزب اختلاف نے متحد رہنے پر اتفاق کر لیا۔ حکومتی رویہ ٹھیک نہ ہونے پراحتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔
شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اتفاق کیا گیا کہ اپوزیشن متحد ہو کر فنانس بل کی منظوری روکے گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کا احتجاج حکومتی رویے پر منحصر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ارکان کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ شہباز شریف نے گزشتہ روز غیر حاضر ارکان کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ مستقل غیر حاضر رہنے والوں کا نوٹس لیا جائے گا۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے دیگر 9 ارکان کے دستخطوں سے فنانس بل 2019 میں ترمیمی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جس کے مطابق فنانس بل کے الفاظ ’’آئی ایم ایف تابعداری بل‘‘ سے تبدیل کیا جائے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers