بین الاقوامیکھیل

ورلڈ کپ 2019: بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا۔ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں برمنگھم میں ان ایکشن ہوں گی. کرکٹ کے عالمی کپ کا اڑتیسواں میچ، بھارت اور مورگن الیون ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لیے پرعزم ہیں. دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر ڈھائی (2:30) بجے مد مقابل ہوں گی.
میزبان ٹیم نے ایونٹ کے اب تک سات میچز کھیلے ہیں، چار میچز جیتے جبکہ تین میں شکست ہوئی. انگلینڈ نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک سو چار (104) رنز سے شکست دی. دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ورلڈ نمبر ون انگلش ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا. تیسرے معرکے میں برطانیہ نے بنگلہ دیشی ٹائیگرز کو ایک سو چھ (106) رنز سے ہرا دیا۔ چوتھے اور پانچویں میچ میں ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے خلاف بڑی کامیابی سمیٹی۔ چھٹے میچ میں لنکن شیروں نے انگلینڈ کے ارمان خاک میں ملا دیئے۔ ساتویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم روایتی حریف آسٹریلیا سے مات کھا گئی۔
بھارت کی ٹیم ایونٹ میں اب تک نا قابلِ شکست ہے۔ چھ بار میدان میں اتری، پانچ میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بارش جیت گئی. پوائنٹس ٹیبل پر میزبان ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بھارت گیارہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers