قومی

اسلام آباد، 2 ماہ کیلئے کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی لگا دی گئی۔ دفعہ ایک سو چوالیس (144) کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن سب ڈویژنل مجسٹریٹ اسلام آباد عمر رندھاوا کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ شہر اقتدار میں روزانہ کی بنیاد پر پتے اور کوڑا کرکٹ جلایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے گرین ہاوس گیسز کے اخراج سے ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے. انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers