بین الاقوامی

امریکہ، ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا. حادثے میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ امریکی شہر ڈیلس میں اس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹا مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا. جہاز ایئرپورٹ کے ایک ہینگر پر جا گرا. امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ جہاز کا انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا. ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جہاز کے ملبے میں لگی آگ کو بجھا دیا. کسی بھی مسافر کو زندہ نہیں بچایا جا سکا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Comment here

Subscribers
Followers