بین الاقوامیقومی

بھوربن، چینی سیاحوں کیلئے مکمل چینی ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا

پاک چین دوستی ہمارے معاشرے کا حصہ بھی بننے لگی۔ ملکہ کوہسار مری کے تفریحی مرکز بھوربن میں چینی سیاحوں کیلئے مکمل چینی ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا. چینی باشندوں کی آن لائن ویزا سہولت کے بعد پاکستان آمد بڑھ گئی ہے۔
مری کے اہم سیاحتی مقام بھوربن میں چینی سیاحوں کیلئے مکمل چائنیز ریستوران کا افتتاح کر دیا گیا جس کے دروازے مقامی اور دیگر ممالک سے آئے سیاحوں کیلئے بھی کھلے ہیں۔ اس جدید ریسٹورنٹ میں چائینز شیف نے خوش ذائقہ اور خوش کن ڈشز بنا کر سیاحوں کے دل جیت لئے. مہمانوں کو کھانا پیش کرنے چینی میزبان آیا تو بے تکلفانہ ماحول پیدا ہو گیا جس سے سبھی محظوظ ہوئے۔
سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو توقع ہے کہ بھوربن کا یہ چائینز ریسٹورنٹ علاقے میں غیر ملکی سیاحوں کی کشش کا سبب بھی بنے گا۔

Comment here

Subscribers
Followers