بین الاقوامیکھیل

ورلڈ کپ 2019: بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں کل بنگلہ دیش اور بھارت آپس میں ٹکرائیں گے۔ مشرفی الیون کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میچ جیتنا لازم ہے۔ کرکٹ کے عالمی کپ کا چالیسواں میچ، بنگال ٹائیگرز کو بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا. دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی (2:30) بجے مد مقابل ہوں گی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم سات بار میدان میں اِن ایکشن آئی. مشرفی الیون نے جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے خلاف تین میچز میں فتح پائی جبکہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف میچز میں شکست سے دو چار ہونا پڑا۔ سری لنکا کے خلاف ایک میچ میں بارش جیت گئی۔
بھارت کی ٹیم بھی ایونٹ میں سات بار میدان میں اتری، پانچ میچز میں کامیابی حاصل کی اور انگلینڈ کے خلاف ایک میچ میں مات کھا گئی. نیوزی لینڈ کے خلاف معرکے میں بارش جیت گئی۔
پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کی ٹیم گیارہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بنگلہ دیش سات پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔

CWC19-Standings -01-07-2019

Comment here

Subscribers
Followers