بین الاقوامیکھیل

ورلڈ کپ 2019: سیمی فائنل کی دوڑ میں اگر مگر کا چکر برقرار

بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ قومی ٹیم کے فور مرحلے یعنی سیمی فائنل میں جانے کے لیے کون سی ٹیم کس کو ہرائے اور سرفراز الیون کو کس کے خلاف میدان مارنا ہو گا۔ انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان میچ میں بھارتی حامیوں کی تعداد انگلینڈ کے شائقین سے نمایاں طور پر زیادہ تھی لیکن پھر بھی انگلینڈ نے ایک بہترین کامیابی حاصل کی۔
کرکٹ کی عالمی جنگ، انگلینڈ کی بھارت کے خلاف جیت نے پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا سفر مشکل کر دیا ہے۔ اب پاکستان کو ایک مزید میچ جیتنا پڑے گا جس سے ان کا سیمی فائنل میں جانے کا سلسہ ممکن بن سکے گا، جو کہ اب 5 جولائی کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔ دوسری طرف بنگلادیش کو بھی مکمل طور پر امید ہے کہ وہ سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لیں گے کیونکہ وہ خاموشی سے 2 جولائی کو انڈیا کے ساتھ میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ابھی ان کی ٹورنامنٹ میں چھٹی جگہ ہے۔ بنگلہ دیش کو پر بھی اب آخری دو بقیا میچوں میں جیتنے کی اشد ضرورت ہے۔
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا چکی ہے. بھارت کی بھی اگلے مرحلے میں جانے کے لیے پوزیشن مستحکم ہو چکی ہے۔ انگلینڈ سے میچ میں ہار کے باوجود انڈیا ٹیم کی ایونٹ میں دوسری جگہ پر کوئی اثر نہیں ہوا لیکن پھر بھی انڈیا کو آخری دو میچوں میں سے ایک میچ جیتنا چائیے۔
نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں. پیشن گوئی کے مطابق اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ہار گیا اور پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی سمیٹی تو قومی ٹیم کو سیمی فائنل کا ٹکٹ ملے گا۔ اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کے خلاف میدان مارنے میں کامیاب ہوا تو سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا. اس صورت میں پاکستان بنگلہ دیش کو اچھے مارجن سے ہرا کر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر سکتا ہے اور ایسے نیوزی لینڈ کا ایونٹ میں سفر اختتام کو پہنچے گا۔ نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے انگلینڈ کو ہرانا ہو گا. ہار کی صورت میں نیوزی لینڈ کا رن ریٹ اگر پاکستان سے بہتر ہوا تو نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں چلی جائے گی.
پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کا سفر مشکل اور بلند حوصلہ کے ساتھ طے کرنا پڑے گا۔ بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے بھارت اور پاکستان کو ہرانا ہو گا. سری لنکا کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات بہت کم ہیں. اگر انگلینڈ اور پاکستان اپنا میچ ہاریں اور بنگلادیش بھی ایک میچ ہار جائے اور سری لنکا اپنے دونوں میچز اچھے مارجن سے جیتے تو سری لنکا سیمی فائنل میں جا سکتا ہے۔

CWC19-Standings -01-07-2019
CWC 2019 Standings – 1st July, 2019

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers