بین الاقوامیکھیل

ورلڈ کپ 2019: پاکستان اور بنگلہ دیش 5 جولائی کو آپس میں ٹکرائیں گے

ورلڈ کپ وار میں پاکستان ٹیم کا اگلا ہدف بنگلہ دیش ہو گا. افغانستان سے جیت کے بعد قومی ٹیم لیڈز سے لندن پہنچ گئی. ایک روز آرام کے بعد کھلاڑی پریکٹس سیشن میں جان لڑائیں گے.
مشن ورلڈ کپ، سیمی فائنل کی راہ میں حائل آخری دیوار گرانے کا عزم، قومی کرکٹ ٹیم نے لندن میں ڈیرے ڈال دیے۔ سرفراز الیون پانچ جولائی کو بنگلہ دیش سے ٹکرائیں گے۔ کھلاڑی ایک دن آرام کے بعد ٹریننگ سیشن میں پسینہ بہائیں گے۔ مسلسل تین کامیابیوں کے بعد سرفراز الیون کا مورال بلند، کھلاڑی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پر امید ہیں۔
دوسری جانب دائیں ہاتھ کی انگلی کی سوجن کا شکار وہاب ریاض کو ڈاکٹرز نے تین روز آرام کا مشورہ دے دیا. فاسٹ باؤلر افغانستان کے خلاف میچ سے قبل دائیں ہاتھ کی انگلی کی سوجن کا شکار ہوئے تھے۔
ایونٹ میں پاکستان کے آٹھ میچز کے بعد نو پوائنٹس ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے سات میچز کے بعد سات پوائنٹس ہیں.

CWC19-Standings -01-07-2019

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers