بین الاقوامیکھیل

ورلڈ کپ 2019: پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جاۓ گا

بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیمیں ورلڈ کپ کے آغاز میں فیورٹ قرار دی جا رہیں تھیں اور دونوں ہی نے شروع میں اپنے میچز کا فاتحانہ آغاز کیا- اگر یہ کہا جائے کہ دونوں ہی ٹیمیں اپنی اپنی ورلڈ کپ کی تاریخ کی بہترین ٹیمیں ہیں تو یہ غلط نہیں ہو گا کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈینگ نمایاں کارکردگی دکھاتی آرہی ہیں- ایک وقت ہوا کرتا تھا جب بھارت فاسٹ بولنگ میں کمزور ہوا کرتی تھی لیکن اب ان کے پاس جسپریت بمراہ اور محمد شامی جیسے تیز دراز پروفیشنل باولرز موجود ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے پاس بولٹ اور فرگوسن جیسے جانلیوہ گیندباز ہیں- اسپن اٹیک کی بات کی جائے تو بھارت کے اسپنرز پچھلے کچھ میچز میں کچھ خاص پرفارمنس نہیں دکھا سکے جبکہ دوسری جانب سینٹنر نے بلے بازوں کو قافی مشکل وقت سے دوچار کیا ہے۔ لیکن بیٹنگ وہ شعبہ ہے جس میں بھارت کو نیوزی لینڈ پر واضح برتری حاصل ہو گی۔ روہت شرما جو کہ اس ورلڈ کپ میں اپنے مخالیفینون پر پانچ سینچریاں داغ چکے ہیں اس میچ میں بھارت کا ٹرمپ کارڈ ثابت ہونگے۔ اس کے ٰعلاوہ ویرات کوہلی، کے۔ ایل ۔ راہول اور مہندر سنگھ دھونی بھی بہتریں کاکردگی دکھا رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن پہ ایک نظر دہرائی جائے توان کے کپتان کین ولیم سن راس ٹیلر کے ساتھ اس کا بوجھ اٹھاتے نظر آئینگے۔ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 8 بار مدمقابل آئیں ، نیوزی لینڈ نے چار میچز میں کامیابی سمیٹی ، 03 میچز میں بھارت فتحیاب رہا ، ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہ نکلا-

یہ معرکہ اس وجہ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلی دفٰع اس ولڈ کپ میں آمنے سامنے ہونگی- چونکہ دونوں کا لیگ میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا- پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیمیں مانچسٹر میں ٹکرائیں گی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا- اس ورلڈکپ میں مانچسٹرمیں ہونے والے میچز کا جائزہ لیا جائے تو پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو ہمیشہ برتری حاصل ہوئی ہے- تو اگر بھارت اس پچ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرے تو اس کی جیت کے امکان واضح ہو سکتے ہیں۔ بھارت کو شکست دینے کے لیے ولیم الیون کو مظبوط حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اُترنا ہو گا- نیوزی لینڈ نے 9 میں سے پانچ میچز اپنے نام کیے ، تین میں شکست کا مزہ چکھا اور ایک مقابلے میں بارش کی جیت ہوئی ، نیوزی لینڈ نے 11 پوائنٹس کے ساتھ بہتر رن ریٹ کے باعث فائنل فور مرحلے میں جگہ بنائی- لیکن سوال یہ ہے کہ مسلسل تین میچز میں شکست کھانے والی یہ ٹیم کیا مظبوط حریف کے سامنے دوبارہ اٹھ کھڑی ہو گی۔ اب کون فتح کا سہرہ سجائے فائنل کا ٹکٹ کٹائے گا اور کون گھر جائے گا اس کا فیصلہ کل ہی ہو گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers