قومی

نجی ٹی وی اینکر مرید عباس فائرنگ سے جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر حیات جاں بحق ہو گئے- ان کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں- واقعہ منگل کی رات کو کراچی کے بخاری کمرشل ایریا میں پیش آیا جہاں دونوں مقتولین پر ایک بندے نے گاڑی سے نکل کر فائرنگ کی- مقتول مرید عباس کی زوجہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کے شوہر کا قتل عاطف نامی شخص نے کیا ہے جو کہ مرید کا دوست اور کاروباری اتحادی تھا- مرید کی بیوی کا مزید یہ کہنا تھا کہ عاطف نے ہی اس کے شوہر کو فون کر کے جائے وقوعہ پہ بلایا تھا- ذرائع کے مطابق گولیاں لگنے کے بعد مرید کو ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں سے انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا اور وہیں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے- ہسپتال کی اگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سمین جمالی کا کہنا ہے کہ مرید کو دو دو مرتبہ ٹورسو اور بازو پہ گولیاں لگیں- چھاتی پہ لگنے والی ایک گولی ان کی موت کا سبب بنی- سندھ کے انسپکٹر جنرل کلیم امام نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا ہے- پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کی بیگم اور جائے وقوعہ پہ موجود لوگوں کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مواد موصول کر لیا ہے- اس پورے واقع میں موڑ تب آیا جب مقتول کے نامزد قاتل عاطف زمان نے خود پہ بھی گولی چلا کہ خود کشی کرنے کی کوشش کی- ذرائع کے مطابق عاطف نے 1 ارب کی لاگت سے ٹائروں کا کاروبار شروع کیا تھا جس میں میڈیا اور شوبز انڈسٹری سے 40 لوگ حصہ دار تھے- کاروبار میں نقصان ہونے کی وجہ سے جب مرید عباس اور خضر نے عاطف سے اپنا حصہ واپس مانگا تو عاطف نے دونوں کو گولیاں مار کر جاں بحق کر دیا- پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے جائیں گے- مقتول کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی-

Comment here

Subscribers
Followers