قومی

نیب نے شہباز شریف کو کل پھر طلب کر لیا

نیب نے شہباز شریف کو ایک بار پھر کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ، سابق وزیراعلی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلی شہباز شریف اور ان کا خاندان جو کہ نیب کے کیسز کی زد میں ہے ایک اور بڑی مصیبت میں پھنستا ہوا نظر آرہا ہے -زرائع کے مطابق نیب حکام کے ہاتھ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ٹھوس شواہد لگے ہیں اور اسی وجہ سے نیب نے کل بروز 12 جولائی کو شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے –

نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم شہباز شریف سے پوچھ گچھ کرے گی ۔ سابق وزیراعلیٰ پر رقم غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے جبکہ ویسٹ مییجمنٹ کمپنی کیس میں نئی کمپنی کے قیام اور من پسند افراد کو ٹھیکہ دینے کا بھی الزام ان کے سر پہ ہے۔ شہباز شریف آج بھی آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کیس میں نیب کے روبرو پیش ہوئے-اس کیس میں وہ پہلے بھی متعدد بار نیب آفس میں پیش ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے رمضان شوگر ملز کے چپڑاسی مقصود سے متعلق ٹھوس شواہد حاصل کیے ہیں- مقصود کے اکاونٹ میں 3 ارب 30 کڑور سے ذائد کی رقم جمع کروائی گئی ہے جبکہ وہ خود کرائے کے ایک گھر میں مقیم ہے اور اب وہ بیرون ملک فرار ہو چکا ہے- اب تک 300 سے زائد ایسے اکاونٹس سامنے آئے ہیں- جن میں اس طرح کی مشکوک منتقلیاں کی گئیں ہیں اور یہ سب رقوم شریف گروپ آف کمپنیز کے سی-ایف-او محمد عثمان کی ہدایات پر منتقل ہوئیں ہیں- نیب کو ان اکاونٹس اور منتقلیوں کی سی-پی-آر رپورٹس موصول ہو گئیں ہیں اور اسی کی بنا پر نیب نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا ہے-

نیب اس سے پہلے بھی چند ماہ قبل آشیانہ ہاوسنگ سوساِئٹی کیس میں شہباز شریف کو گرفتار کر چکا ہے- جبکہ بعد میں ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلی کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کیے جانے کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی- اس کے علاوہ نیب نے شریف خاندان کے خلاف ٹی-ٹی کے زریعے پیسےبیرون ملک بھیجنے کے شواہد حاصل کیے تھے-

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers