بین الاقوامیکھیل

ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی

ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں دو تگڑی ٹیمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آپس میں ٹکرائیں گیں- فائینل 14 جولائی بروز اتوار ہوم آف کرکٹ لارڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا- میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے شروع ہو گا- اس معرکہ کی خاص بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیتیں اس طرح دنیائی کرکٹ میں پہلی دفع کسی نئے ملک کی ٹیم کا راج ہو گا-

سیمی فائنلیسٹس کی لسٹ میں انگلینڈ تیسرے جبکہ نیوزی لینڈچوتھے نمبر پہ براجمان تھا- انگلینڈ نے سابق ورلڈ کپ چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں فیورٹ بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر اپنا فائنل کا ٹکٹ کٹوایا- اگر ایک نظر دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے میچز کے اعدادوشمار پہ ڈالی جائے تو بہت ہی سنسنی خیز نتائج سامنے آتے ہیں- دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے 90 ایک روزہ میچز میں 43 مرتبہ نیوزی لینڈ فاتح رہا اور 41 میچز میں انگلینڈ نے جیت کا سہرا اپنے سر سجایا جبکہ 6 میچز بغیر کسی نتیجے کی وجہ سے ڈرا ہو گئے-

لیکن اگر موجودہ حالات کو مدنظر رکھا جائے انگلینڈ کو فائنل میں برتری حاصل ہو سکتی ہے کیونکہ حال ہی میں ورلڈ کپ 2019 کے لیگ میچ میں اس نے کیویز کو 119 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی ہے اور پچھلے 4 میچز کا موازنہ کیا جائے تو انگلینڈ کی جانب سے روئے، بیرسٹو، سٹوکس، اور روٹ نے بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب کیویز کی طرف سے کپتان کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے ہی نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ جبکہ باولنگ کے شعبے میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین سپیلز دیکھنے کو ملے ہیں- تو اس طرح اگر کیویز نے اپنی فتح کو یقینی بنانا ہے تو ان کی بیٹنگ لائن کو زمےداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور اس میں مارٹن گپٹل جو کہ جارحانہ اوپنر کی حیثیت سے مشہور ہیں کیویز کا ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں- دونوں ہی ٹیمیں اب تک ورلڈ کپ میں تین تین میچز ہاری ہیں- ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ کا پانچواں جبکہ نیوزی لینڈ کا دوسرا فائنل ہو گا- اتوار کو فائنل کا تاج اپنے سر کون سجائے گا کرکٹ شائقین کو اس بات کا بے صبری سے انتظار ہے –

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers