بین الاقوامیکھیل

انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا

ورلڈ کپ کے فائینل میں دنیاے کرکٹ کو اپنا نیا چیمپئین آخر کار مل گیا- سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر پہلی بار ٹائیٹل اپنے نام کر لیا- اس مقابلے کو کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا-
میچ کا آغاز نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیا- اور انہیں پہلا جھٹکا چھٹے اوور میں مارٹن گپٹل کی وکٹ سے لگا- جس کے بعد کین ولیمسن اور نیکولز نے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا- تائیسویں اوور میں کپتان کین ولیم سن 30 رنز پر آوٹ ہو گئے جس کے بعد وقفے وقفے سے کیویز بلے باز پویلین لوٹتے رہے اور انہوں نے انگلینڈ کو 242 رنز کا مجموعی ہدف دیا- کیویز کی جانب سے نیکولز اور لیتھم جبکہ انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس کاکردگی میں نمایاں رہے-
242 کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا پہلی وکٹ چھٹے اوور میں گری جس کے بعد آنے والے بیٹسمن بھی وکٹ پر کچھ زیادہ دیر نہ ٹک سکے- انگلینڈ کی ڈوبتی کشتی کو پھر جوس بٹلر اور بین سٹوکس نے سہارا دیا اور آخری اوور میں جا کر آخری گیند پہ سٹوکس کو 2 رنز درکار تھے جبکہ وہ صرف 1 رن بنا سکے جس کی وجہ سے میچ سپر اوور کے مرحلے میں داخل ہوا- دوسری اننگ میں انگلینڈ کی جانب سے سٹوکس اور بٹلر جبکہ کیویز کی جانب سے نیشم اور فرگوسن نمایاں رہے-
سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے کیویز کو 16 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں وہ صرف 15 رنز بنا سکے اور اس طرح انگلینڈ ورلڈ کپ کا فاتح قرار پایا- فائنل جتوانے پر اہم کردار ادا کرنے پر بین سٹوکس مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کاکردگی کی بنا پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز کیوی کپتان کین ولیمسن کو دیا گیا۔ ٹورنامنٹ جیتنے پر انگلینڈ کے کپتان ایئن مورگن کا کہنا تھا کہ اس ٹائیٹل کی جیت ملک میں کھیلوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی-

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers