بزنسقومی

موبائل صارفین کے لیے خوشخبری

موبائل صارفین کے لیے خوشخبری، سپریم کورٹ کے حکم پر آپریشنل اور سروسز فیس کی وصولی روک دی گئی- اب 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پہ صارفین کا 75 روپے کے بجائے 89 روپے 90 پیسے وصول ہوں گے- سپریم کورٹ نے یہ ہدایات موبائل ٹیکس ازخودنوٹس کے تفصیلی فیصلے میں جاری کیں۔ آپریشنل چارجز اور سروسز فیس کی وصولی نہ کیے جانے سے 100 روپے کے ری چارج پر موبائل صارفین کو 12 روپے کی بچت ہو گی-اور اس طرح انہیں 100 کے لوڈ پہ 88 روپے اور 90 پیسے وصول ہونگے-

دوسری جانب عدالتی حکم کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہناہےکہ سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روکا تھا جس کے بعد کمپنیوں نے آپریشنل اور سروسز فیس کی صارفین سے وصولی روک دی ہے-پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ آپریشنل اور سروسز چارجز کی مد میں 11 روپے 90 پیسے کارڈ سے کٹوتی نہیں ہوگی، کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے احکامات پر موبائل کارڈز پر 7 سے 10 فیصد ٹیکسز کم کردیے ہیں، آپریشنل اور سروسز چارجز کی مد میں 11 روپے 10 پیسے کارڈ سے منہا نہیں کیے جارہے، اب آپریشنل اور سروسز فیس کے اخراجات کمپنی خود برداشت کرے گی-
سپریم کورٹ نے اپنے بارہ صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ٹیکس وصولی روکنے کے حکم میں وجوہات بیان نہیں کی گئی تھیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ٹیکس وصولی کو عوامی مفاد کے خلاف قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ حکومت ٹیکس وصول کر سکتی ہے۔ کمپنیاں اپنے آپریشنل اور سروز جارجز کی مد میں 10 فیصد ٹیکس وصول نہ کریں۔ فیصلے پر آج سے ہی عملدرآمد شروع ہو گیا ہے جس پر صارفین نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپریل 2019 میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکسز سے متعلق اہم کیس کی سماعت کی تھی-دورانِ سماعت ایک اہم قانونی نکتے پر بحث ہوئی کہ کیا 184 تھری کے از خود نوٹس کیس میں ٹیکسز کے معاملات کو سنا جاسکتا ہے یا معطل کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے وفاق اور صوبوں کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے کچھ دیر بعد ہی سنادیا گیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں موبائل فون کارڈز پر معطل کیے گئے تمام ٹیکس بحال کردیے تھے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ ٹیکسوں کے معاملے میں کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی۔ مگر اب سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو آپریشنل اور سروسز فیس کی وصولی سے روک دیا ہے-
واضح رہےکہ گزشتہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکسز سے متعلق ازخود نوٹس لیا تھا اور عبوری حکم کے تحت ٹیکسز معطل کردیے تھے ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers