قومی

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کے دورے پر ہیں

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کے دورے پر ہیں ، وزیراعظم گورنر پنجاب، وزیراعلی اور دیگر صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ عمران خان کل میانوالی میں میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے –
وزیراعظم عمران خان آج پنجاب کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جہاں وہ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے اس کے علاوہ مخنتلف ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے انہیں بریفنگ بھی دی جائے گی اوراجلاس میں سیاسی صورتحال پہ بھی خیالات کا تبادلہ ہو گا اور پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم لاہورچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کےنمائندگان سےملاقات کریں گےاور صنعتی شعبےکےفروغ کیلیےمختلف اقدامات پرپیش رفت کاجائزہ لیں گے-
زرائع کے مطابق دورے کے موقع پر وزیراعظم کی وزیراعلی پنجاب سے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے- ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور وزرا کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا ۔ بعد میں وزیر اعظم اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بھی ملاقات ہوئی-زرائع کے مطابق عمران خان صحت، زراعت اور صنعتی زون کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے- ان کی جانب سے اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا-
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے وزیر اعظم نے ماہ رمضان کے دوران مئی میں لاہور کا دورہ کیا تھا۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا تھا جبکہ صوبائی کابینہ کے ارکان کے مشاورتی اجلاس کی بھی صدارت کی تھی۔ اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے شوکت خانم افطار ڈنر میں بھی شرکت کی جبکہ اپنے آبائی گھر زمان پارک میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کیں-

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers