بین الاقوامیقومی

پیسہ واپس کرو اور جیل سے نکل جاو، عمران خان کا نسخہ

 

پیسہ واپس کرو اور جیل سے نکل جاو، وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری اور نواز شریف کو رہائی کا نسخہ بتا دیا- کیپیٹل ون ارینا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل جانے والوں سے اے-سی اور ٹی-وی کی سہولت واپس لیں گے- آصف زرداری کو بھی ایسی ہی جیل میں رہنا ہو گا- اپوزیشن کچھ بھی کر لے این-آر-او نہیں ملے گا-
امریکہ کے اہم دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کیپیٹل ون ارینا میں پاکستانی کمیونیٹی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو مرضی کرنا ہے کر لیں لیکن آپ کو قوم کا پیسا واپس کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں گھر سے کھانا منگواؤں گا، کھانا اچھا نہیں ہے، کہتے ہیں ٹی وی لگا دو ، اے سی لگا دو، جس طرح سے یہ لوگ جیل میں رہ رہے ہیں، یہ سزا تو نہ ہوئی، واپس جا کر جیل سے ٹی وی اور اے سی نکالوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے مریم بی بی بہت شور مچائیں گی لیکن ہم کہتے ہیں کہ پیسا واپس کر دیں، اور جیل سے باہر آ جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء آصف زرداری کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ آصف زرداری آپ کو بھی اس جیل رکھیں گے جہاں نہ ٹی وی ہو گا اور نہ اے سی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو آمریت نے لیڈر بنایا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کاغذ کی پرچی پر لیڈر بن گئے، ولی خان اور مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی سیاست میں آگئے، جبکہ شہباز شریف وزیر اعلی اس لیے بنے کیونکہ وہ نواز شریف کے بھائی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ پاکستان کی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے-
وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک کے سارے معاملے کے پیچھے کرپشن تھی، بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے نہیں آتیں، ایک آسٹریلوی کمپنی کے نمائندے نے بتایا کہ وہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں مگر پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے نہیں آتے، پاکستان میں سعودی عرب سے زیادہ بجلی کوئلے سے بناسکتے ہیں۔
تقریب میں عمران خان بہت خوشگوار موڈ میں نظر آئے، حاضرین سے سوال کیا کہ آپ بتائیں میں امریکی صدر سے کیا بات کروں- نواز شریف کا نام لیے بغیر بولے جیب بھر کر پرچیاں لایا ہوں- نہ کسی کے سامنے جھکا نہ کبھی جھکوں گا، ٹرمپ کے سامنے پاکستانیوں کا کیس رکھوں گا- وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقت آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 8:45 پہ ہو گی-

About Author

Comment here

Subscribers
Followers