قومی

اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت

اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم عاطف زمان نے اپنا اعترافی بیان پولیس کو قلمبند کرا دیا- ملزم عاطف زمان نے کہا کہ اب مزید جھوٹ نہیں بول سکتا صرف سچ بولوں گا- عاطف نے کہا کہ وہ خضر سے ڈرتا تھا کہ وہ پیسوں کے لیے کچھ کرے گا- ٹائروں کا کاروبار صرف ایک ڈرامہ تھا- بغیر محنت کے جب پیسے آتے گئے تو دل میں لالچ آ گیا-

پولیس کو دیے گئے اپنے اعترافی بیان میں ملزم عاطف نے کہا کہ اس نے مرید عباس اور خضر حیات کا قتل کیا اور ان کے کاروبار میں پانچ سے زائد حصےدار تھے- پہلے انویسٹر کو 2014 میں پچاس ہزار کے منافع کا لالچ دے کر گھیرا- اس نے مجھے شروع میں 5 لاکھ دیے اور اس کے کچھ ماہ بعد اس کے بھائی نے بھی مجھے20 لاکھ دے کر انویسٹمنٹ کی- اسی طرح مرید بھی کاروبار میں حصےدار بن گیا-

ملزم عاطف کے بیان میں اس نے کہا کہ مرید اس کے پاس آیا اور بولا کہ میری تنخواہ کم ہے لحاظہ میری پاس کچھ پیسے ہیں جو تم اپنے کاروبار میں انویسٹ کر لو اور اس طرح مرید میرے ساتھ کاروبار میں حصےدار بن گیا-

ملزم نے مزید کہا کہ ٹائروں کے کاروبار کا صرف ڈرامہ تھا ایک حصےدار سے پیسے لے کر دوسرے کو منافع کی صورت میں دے دیا کرتا تھا اور اسی طرح چند سال یہ سلسلہ چلتا رہا- پہلے سوچا تھا کہ سب کے پیسے واپس کر دوں مگر جب اٹھنا بیٹھنا اچھا ہو گیا تو زہن بدل گیا-

ملزم عاطف نے اعتراف کیا کہ اس نے کاروبار کے نام پہ تقریباً ایک ارب روپیہ لوگوں سے اکٹھا کیا جس میں سے کچھ منافع کی صورت میں ان کو واپس کیا جبکہ زیادہ تر پیسہ خود کھا گیا اور اب اس کے پاس صرف بیس لاکھ روپے باقی بچے ہیں- لوگوں سے لیے گئے پیسوں سے اس نے مہنگی گاڑیاں اور نیا ناظم آباد اور بحریہ ٹاؤن میں پلاٹ بھی لیے-
پولیس کا کہنا ہے کہ عاطف نے قتل کے لیے اپنے بھائی کا پستول استعمال کیا تھا- پولیس عدالت میں ملزم عاطف کا یہ اعترافی ویڈیو بیان بطور ثبوت پیش کرے گی تا کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے-

عاطف نے 1 ارب کی لاگت سے ٹائروں کا کاروبار شروع کیا تھا جس کا اس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک ڈرامہ تھا اس کاروبار میں میں میڈیا اور شوبز انڈسٹری سے 40 لوگ حصہ دار تھے- کاروبار میں نقصان ہونے کی وجہ سے جب مرید عباس اور خضر نے عاطف سے اپنا حصہ واپس مانگا تو عاطف نے 9 جولائی کو دونوں کو گولیاں مار کر جاں بحق کر دیا تھا- پولیس نے جب عاطف کے گھر چھاپہ مارا تو اس نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جس پر اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا-

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers