انٹرٹینمنٹبین الاقوامیقومیٹیکنالوجیکھیل

شعیب اختر دنیا کے سب سے بڑے یو ٹیوبر بن گئے

سابق پاکستانی فاسٹ باولر شعیب اختر دنیا کے سب سے بڑے یو ٹیوبر بن گئے- برق رفتاری کی وجہ سے جانے والے شعیب اختر یوٹیوب کے میدان میں بھی سب سے تیز نکلے- انہوں نے 28 روز میں دس لاکھ سبسکرائبرز حاصل کر کے سب سے بڑے یوٹیوبر پیو ڈی پائے کا ریکارڈ توڑ دیا-

اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے یو ٹیوب چینل پہ ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا- جس میں انہوں نے یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے ان کو بھیجے گئے یوٹیوب گولڈن بٹن کی رونمائی کی- اور یہ سنگ میل عبور کرنے پر دلی مسرت کا اظہار کیا


شعیب اختر نے اپنا یوٹیوب چینل تین ماہ قبل شروع کیا تھا مگر اس پہ ویڈیوز تقریباً پچھلے ایک ماہ سے اپلوڈ کرنی شروع کیں جس میں وہ ورلڈ کپ 2019 کے میچز کا تجزیہ کرتے نظر آئے- ان کی ایک ویڈیو کو 90 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا جو انہوں نے پاک بھارت میچ کے بعد نشر کی تھیں- اس کے علاوہ وہ شاہد آفریدی ، ورندر سہواگ اور ہربجھن سنگھ کے ساتھ بھی دیگر ویڈیوز میں تجزیہ کرتے نظر آئے-

پنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ہر اُس مداح کا شکریہ جو مجھے پسند کرتا ہے۔ اآپ کو مزید بتاتے چلیں کہ شعیب اختر دنیا کہ تیز ترین باولر بھی ہیں- انہوں نے ورلڈ ریکارڈ 2003 کے ورلڈ کپ کے دوران بنایا تھا جو کہ آج تک قائم ہیں- کرکٹ کے میدان کو خیر آباد کہنے کے بعد شعیب اختر یو ٹیوب اور دیگر ٹی وی چینلز پر بطور تجزیہ کار نظر آتے ہیں-

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers