بین الاقوامیقومی

وزیراعظم عمران خان کا امریکی کانگریس ارکان سے دھواں دار خطاب

وزیراعظم عمران خان کا امریکی کانگریس ارکان سے دھواں دار خطاب, بولے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں- امریکہ کے ساتھ تعلقات برابری اور بھروسے کی سطح پر ہوں گے-

وزیراعظم عمران خان نے کیپیٹل ہل میں امریکی کانگرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ امریکہ کا مقصد امریکہ کے پاکستان کے بارے میں تحفظات دور کرنا تھا. ماضی کی حکومتوں نے امریکہ کو زمینی حقائق سے آگاہ نہیں کیا، بولے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف امریکہ کی جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں اور اربوں کا نقصان اٹھایا، پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے اس سے ڈو مور کا مطالبہ کیسے کیا جا سکتا ہے- صدر ٹرمپ کو خطے میں صورتحال سے آگاہ کیا ہے-

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کے لیے وزیر اعظم پاکستان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں اور امریکا میں کئی پاکستانی ڈاکٹرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر رکن کانگریس جم بینکس نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدو جہد کو سراہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات مفید رہی، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ امریکی صدر پر واضح کردیا ہے کہ باہمی تعلقات برابری اور بھروسے کی بنیاد پر ہوں گے. پاکستان اور امریکا کے درمیان بہت غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، چاہتا ہوں کہ پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوں، دو ملکوں کے درمیان کئی برسوں سے غلط فہمیاں ہیں-

واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کی کیپٹل ہل آمد….. کانگرس سے خطاب #PMIK #PMImranKhanInUS #CapitolHill #Washington #AapNews

Posted by Aap News on Tuesday, July 23, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اراکین کانگریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے کانگریس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم گزشتہ روز اپنا تین روزہ دورہ امریکہ مکمل کر کے نجی ائیرلائن کی پرواز سے وطن واپس روانہ ہوئے-

About Author

Comment here

Subscribers
Followers