بین الاقوامیقومی

آرمی چیف کا امریکی محکمہ خارجہ اور پینٹاگون کا دورہ

آرمی چیف کا امریکی محکمہ خارجہ اور پینٹاگون کا دورہ. جنرل قمر جاوید باجوہ کی مائک پومپیو اور جوزف ڈینفورڈ سے ملاقاتیں- افغان امن عمل اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال- آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے امریکا سے باہمی عزت، اعتماد اور مشترکا اقدار کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں.

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ اپنے دورہ امریکا کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات کی۔

میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان احترام، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مشتمل باہمی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ملاقات میں امریکی اور پاکستانی قیادت کی ملاقات کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا. ملاقات میں افغان قیادت میں افغان کنٹرولڈ حل پر بھی زور دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید بہتر بنانے پر بات ہوئی. 22 جولائی کو ہونے والے سربراہی اجلاس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کی انتظامی عمارت پینٹاگون کا تاریخی دورہ کیا ہے. پینٹاگون آمد پر آرمی چیف کو اکیس توپوں کی سلامی اور گارڈٓ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس کے علاوہ پاک-امریکا کی اعلی سطح کی فوجی قیادت میں ملاقات کے دوران باہمی عسکری تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ امریکی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرلنگٹن نیشنل قبرستان کا دورہ بھی کیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers