قومی

آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر جیالے وکیل کیک پر ٹوٹ پڑے

اسلام آباد ایف-8 کچہری کا ہال میدان جنگ بن گیا- سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر جیالے وکلاء کیک پر ٹوٹ پڑے-کیک کاٹتے کاٹتے اس کا حلیہ بگاڑ دیا اور آپس میں دست وگریباں بھی ہو گئے-

مرکزی رہنماء پیپلز پارٹی آج 64 برس کے ہو گئے- اور ان کی سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد کی ایف-8 کچہری میں وکلاء نے مل کر ایک تقریب کا انعقاد کیا- اپنے قائد کی سالگرہ منانے کے موقع پر جب کیک کاٹنے کی باری آئی تو سینئیر اور جونئیر وکلاء آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور اسی طرح کچہری کا ہال میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا-

وکلاء نے ایک دوسرے پر خوب لاتوں اور گھونسوں کی بارش کی اور ان کی توجہ قائد کی سالگرہ سے ہٹ کر ایک دوسرے سے دست و گریباں ہونے پہ مرکوز ہو گئی-

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماؤں راجہ پرویز اشرف اور نئیر بخاری کو بھی اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا- تقریب مکمل ہونے کے بعد جب کیک کاٹنے کی باری آئی تو اسٹیج پر کیک کو لایا گیا-اسٹیج پر پہلے سے ہی کافی لوگوں کی تعداد موجود تھی اور مزید وکلاء نے بھی اسٹیج پر آ کر کیک کاٹنے میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کی-

اسٹیج چھوٹا ہونے کے باعث وکلاء میں دھکم پیل ہونا شروع ہو گئی جو کہ بعد میں مارا ماری میں تبدیل ہو گئی، جیالے وکلاء آپس میں بھڑ گئے اور انہوں نے ایک دوسرے پہ خوب ہاتھ صاف کیے اور کیک کا حلیہ بگاڑ کر اس کو زمین پہ پھیلا دیا- سینئیر وکلاء نے ایک دوسرے کے دست و گریباں لوگوں کو چھڑوانے کی کافی کوشش کی تا ہم وہ ناکام رہے- البتہ کچھ دیر بعد تھک ہار کر سب پیچھے ہٹ گئے اور صورتحال آستہ آہستہ بہتر ہو گئی –

آصف زرداری کی سالگرہ، جیالے وکیل کیک پر ٹوٹ پڑے

آصف زرداری کی سالگرہ، جیالے وکیل کیک پر ٹوٹ پڑے #AapNews #BreakingNews #AsifAliZardari #PPP #Birthday

Posted by Aap News on Friday, July 26, 2019

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers