قومیکھیل

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں پاکستانی فاسٹ باولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ کسی بھی کرکٹر کے لیے اپنے ملک کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ایک بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے- ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ایک کرکٹر کو ٹیسٹ کرکٹر کے نام سے منصوب کیا جاتا ہے-

فاسٹ باولر محمد عامر بولے کہ مسلسل پچھلے تین سالوں سے میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلتا آ رہا ہوں جس کی وجہ سے میں انجریز کا شکار بھی ہوا جس کا اثر میری تینوں فارمیٹس کی پرفارمنس پہ بھی پڑا، میں اپنے مداحوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنی توجہ وائٹ بال کرکٹ پہ مرکوز کر سکوں. انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سال کے بین کے بعد واپس آ کر کرکٹ کھیلنا کوئی آسان کام نہیں تھا- میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے انہیں اپنے سینے پر گولڈن اسٹار کا لوگو لگانے کا موقع دیا۔

Muhammad Amir retires from Test Cricket

محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان۔۔۔#MuhammadAmir #Pakistan #Cricket #AapNews

Posted by Aap News on Friday, July 26, 2019

ویڈیو پیغام میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ اور آئندہ میچز اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کرئیر کا آغاز کیا اور 11 جنوری 2019 میں ساوتھ افریقہ کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا- اور 36 ٹیسٹ میچز میں 119 شکار کیے-

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers