قومی

مریم نواز نے اپنی ہی حکومت کو نااہل اور نالائق قرار دے ڈالا

مریم نواز نے اپنی ہی حکومت کو نااہل اور نالائق قرار دے ڈالا- حکومت پر تنقید کے چکر میں ورلڈ بینک کی رپورٹ کے اخباری تراشے جوڑ کر ٹویٹ کر دیے مگر یہ نہ دیکھا کہ اس وقت بر سر اقتدار کوئی اور نہیں بلکہ ان کے والد نواز شریف تھے-

مسلم لیگ کی حکومت نااہل اور نالائق تھی، یہ کہنا کسی اور کا نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ہے- سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے اپنے ہی والد کے دور حکومت کے دوران کی ورلڈ بینک کی رپورٹ ٹویٹ کی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا بجٹ اپنی ساکھ کھو چکا ہے- حکومت بجٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی-

اس ٹویٹ کے ساتھ مریم نواز نے لکھا کہ یہ ہے نالائقوں اور نااہلوں کی کاکردگی- نائب صدر مسلم لیگ نے یہ ٹویٹ کرنے سے پہلے اخباری تراشے پڑھنے کی زخمت گوارہ نہیں کی جس کے نتیجے میں حکومت پر کی گئی تنقید خود ان کے ہی گلے پڑ گئی کیونکہ ورلڈ بینک کی یہ رپورٹ 2015 سے لے کر 2018 تک کی تھی جس وقت وفاق میں حکومت ان کی جماعت کی تھی.

یہ ٹویٹ حکومت کے ہاتھ آتے ہی مریم نواز کو لینے کے دینے پڑ گئے- تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ شاباش مریم نواز! آپ نے شاندار کارنامہ سرانجام دیا، حقیقت بیان کرنے کے لیے ایسے ہی حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کو سلام پیش کرتے ہیں- اس میٹھی تزلیل پر مریم نواز سٹپٹا گئیں اور اپنی یہ ٹویٹ فوری ڈیلیٹ کر دی.

مریم نواز نے غلطی کا احساس ہونے کے چار گھنٹے بعد ٹویٹر سے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کی مگر لوگوں کی جانب سے اسکرین شاٹ پہلے ہی لے لیے گئے تھے۔ رپورٹ میں واضح طور پر مسلم لیگ ن کے دور کا ذکرہے، جب نواز شریف وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے اور یہی وہ وقت تھا جس کی نشاندہی ورلڈ بینک نے کی۔ عالمی بینک نے ان رپورٹس میں اسی دور میں زیادہ تر شعبوں کی انتہائی خراب کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا تھا، عالمی بینک نے یہ جائزہ یورپی یونین کےساتھ مل کر کیا تھا-

مریم نواز کے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد فیصل جاوید نے مزید طنز کرتے ہوئے مریم نواز کو کہا کہ آپ نے جو کیا اس پر شرمندہ نہ ہوں، ٹویٹ ڈیلیٹ کرنی کی ضرورت نہیں، آپ نے صحیح کیا اور آپ کو سچ بولنے پہ فخر کرنا چاہیے، لوگوں نے اس بات کو پسند کیا ہے، خدا ہم سب کو اسے طرح سچ بولنے کی توفیق ادا کرے-

About Author

Comment here

Subscribers
Followers