قومی

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی ناران میں سیاح پھنس گئے

ناران سے بابوسرٹاپ تک مختلف مقامات پر ہیوی لینڈ سلائیڈنگ، جل کھٹ کے مقام پر مٹی کے تودے تلے دبے 2 بچوں کی لاشیں نکال لیں گئیں- بچوں کا تعلق بکھر سے ہے، ملبے سے دوسری گاڑی نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک بائیس گھنٹے سے بند، سیاح محصور ہو کر رہ گئے-

دوسری جانب مانسہرہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 میاں بیوی ملبے تلے آ کر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کا تعلق لیہ سے ہے جن کی لاشوں کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے کا کہنا ہے کہ کل کے روز آسمانی بجلی گرنے سے 8 مختلف مقامات پر خطرناک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے- جس کے باعث شاہراہ کاغان کو بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ کاغان کو کھولنے میں مزید 4 سے 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں تاہم سیاح بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وہاں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

بولے کہ خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کاسامنا ہے لیکن بھاری مشینری سے پہاڑی تودے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، سیاح بابو سرٹاپ سے براستہ چلاس اور کوہستان سے واپس جاسکتے ہیں۔

 

ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن آف کاغان کے چیئرمین جناب مطیع اللہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور راستے میں موجود تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاوس مسافروں کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی کاغان کے علاقے بڑوائی جل کھڈ روڈ کی صفائی کا کام این-ایچ-اے کی ہیوی مشینری کے ذریعے رات بھر جاری رہا ہے اور چند گھنٹوں کے اندر اندر روڈ کو کھول دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیمیں اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نواب سمیر کی سربراہی میں لوگوں کی مدد کے لیے موقع پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ دوسری جانب کمراٹ میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے سیاح وہاں بھی پھنس کر رہ گئے ہیں، جبکہ کئی مکانات اور ذرعی اراضی تباہی کا شکار ہو گئی- ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کمراٹ میں سڑک کھولنے اور سیاحوں کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہیں-

ناران سے بابو سر ٹاپ کا راستہ 20 گھنٹے سے بند سیاحوں کو شدید مشکلات

ناران سے بابو سر ٹاپ کا راستہ 20 گھنٹے سے بند سیاحوں کو شدید مشکلات #AapNews #BreakingNews #Naran #BabusarTop #Landsliding

Posted by Aap News on Friday, July 26, 2019

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers