قومی

ریلی کیوں نکالی؟ شہباز شریف اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج

مال روڈ پر ریلی کیوں نکالی؟ شہباز شریف، قمر زمان کائرہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج، مقدمے میں 58 افراد کو نامزد جبکہ 1900 افراد کو نامعلوم افراد کے طور پہ درج کیا گیا ہے

متحدہ اپوزیشن کی کال پر گزشتہ روز مال روڈ پہ جلسہ کیا گیا، اس کے حوالے سے لاہور کے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں لیڈر آف اپوزیشن شہباز شریف، قمر زمان کائرہ، عظمی بخاری سمیت 58 افراد جن میں لاہور سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگ کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں-

جبکہ اس مقدمے میں 1900 کے قریب افراد نامعلوم کے طور پر درج ہیں-جن کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی جائے گی-

ایف-آئی-آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مظاہرین نے مال روڈ کو چاروں اطراف سے بند کردیا تھا- مال روڈ بند ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا، مظاہرین نے ساؤنڈ سسٹم لگا کر اشتعال انگیز تقاریر بھی کیں جبکہ کئی شرکا نے ڈنڈے سوٹے اٹھا رکھے تھے – اس کے علاوہ مظاہرین نے پولیس بیرئیر توڑ دیے اور بینرز پوسٹر پھاڑ دیے جب کہ مظاہرین نے پولیس ملازمین سے مزاحمت کی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

پولیس کے منع کرنے کے باوجود سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ان کے اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی، رکاوٹیں توڑیں اور سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔ اس سب کی بناء پر دفعہ ایک سو سینتالیس، ایک سو انچاس، دوسو نوے، دو سو اکیانوے، تین سو ترپن، ایک سو چھیاسی، چارسوستاسی اور دیگر دفعات مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ انجمن تاجران لاہور کی جانب سے ہائی کورٹ میں یہ پٹیشن دائر کی گئی تھی کہ مال روڈ پہ جلسے جلوسوں پہ پابندی لگائی جائے، جس پر لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے یہ درخواست منظور کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی-جی پنجاب کو ہدایت کی کہ اس پابندی کے فیصلے پہ مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے-

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پنجاب کی پارٹی تنظیم کا اجلاس بلالیا۔ احسن اقبال کی زیر صدرات ہونے والی اس بیٹھک میں گزشتہ روز کی ریلی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے عدم شرکت کرنے والوں پارٹی عہدے داران کی سرزنش بھی ہو گی۔

 

لاہور مال روڈ پر ریلی کیوں نکالی؟ متحدہ اپوزیشن کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج

لاہور مال روڈ پر ریلی کیوں نکالی؟ متحدہ اپوزیشن کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج #AapNews #BreakingNews #MallRoad #Lahore #PMLN #ShahbazSharif #QamarZamanKaira #Opposition

Posted by Aap News on Friday, July 26, 2019

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers