بین الاقوامیقومی

امریکہ نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کے دورے کا اثر، امریکہ نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کر دیا. 12 کڑور 50 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے- امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ فیصلے سے جنوبی ایشیاء میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا-

امریکا کی جانب سے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کی مدد میں پاکستان کو ایف 16طیاروں کے لیے 12 کڑور 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے اور فنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔امریکی محکمہ خارجہ اور یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے ایف سولہ طیاروں کے لیے پاکستان کو لاجسٹک اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کی منظوری دے دی،جس کے تحت امریکا پاکستان کو ایف-16 طیاروں کے پرزے اور فنی خدمات فراہم کرے گا۔ دوسری جانب امریکا نے بھارت کے سی 17 طیاروں کیلئے 67 کروڑ ڈالرز کی تکنیکی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو فائدہ ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق فیصلے سے برصغیر میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا۔ یہ اعلان وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد سامنے آیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ ایف 16 طیاروں کے استعمال کا آغاز سب سے پہلے 1963 میں کیا، جب اس نے امریکی اسلحہ ساز کمپنی لا ہیڈ مارٹن سے سی 130 بی ٹرانسپورٹر طیارے خریدے، جب کہ لاک ہیڈ کی جانب سے ایف 16 طیارپہلی بار سال 1982 میں پاکستان کو میسر آئے-مریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے احکامات پر امریکی حکام نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی خریداری کی مد میں دی جانے والی امداد سال 2016 میں روک لی تھی۔

امریکہ کے اس فیصلے پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارےامریکا سےتعلقات پرانے ہیں، دفاعی تعاون پر تعلقات پھر سے بحال ہورہے ہیں، امریکا نے ایف16 کی اپ گریڈیشن کے لئے 125 ملین ڈالر رکھے ہیں، امریکا کی یہ سپورٹ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزید اچھی خبریں آتی رہیں گی، پاکستانی وزیراعظم کی شاندار پذیرائی پر بھارت میں واویلامچ گیا ہے، بھارت ہمیشہ لابی کی کوشش کرتا ہے ہے کہ پاکستانی لیڈرز کے دورے ناکام ہوں مگر اس بارپانسہ پلٹ گیا، بھارتی پریشان ہوگئے کہ ہوا کیا ہے۔

دوسری جانب معاون حصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ امریکا دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات اور معاشی تعاون بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوگا، دورہ خطے میں مثبت ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، پوری دنیا نے وزیراعظم کے موقف کی تائید کی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers