قومی

شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو چیلینج

معاون خصوصی شہزاد اکبر کا ایک بار پھر شریف فیملی کو چیلینج، بولے کہ سچ سامنے لانے پر شہباز شریف نے مجھ پہ قانونی مقدمے کا دعوی کیا تھا کیا بنا اسکا؟ ڈیلی میل کا رپورٹر بھی اپنی بات پہ قائم، ن لیگ نے کوئی کارروائی نہیں کی صرف اخبار سے شکایت کی-

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ن لیگ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم اور میرے خلاف عدالت جائیں گے، ڈکیتی نوید اکرام نے کی اور رقم شہباز شریف کے داماد علی عمران کو دی گئی، علی عمران کو شہبازشریف نے فرار کرا دیا جو کہ بہت بڑا چور تھا۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ اخبار اور صحافی کے خلاف مقدمہ کریں گے، کہاں گیا وہ دعویٰ؟ انہوں نے اخبار کو صرف شکایت کی ہے، عدالت میں کوئی مقدمہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اخبار کو شکایت کی کہ رپورٹنگ عوامی مفاد میں نہیں تھی حالانکہ انہوں نے 4 صفحات پر مشتمل شکایت میں خبر کی تردید بھی نہیں کی۔

شہزاد اکبر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ کرپشن کی بات کریں تو کہتے ہیں سی پیک خطرے میں آچکا ہے- میرا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف لندن کی عدالت نہیں جائیں گے لیکن میں اسی عدالت میں آپ کی کرپشن کے ثبوت پیش کروں گا، شہباز شریف میرے خلاف لیگل نوٹس کا وعدہ پورا کریں، برطانوی صحافی اپنی خبر پر آج بھی قائم ہے، کہانی کا ایک کردار آفتاب محمود جیل میں ہے، آفتاب محمود آپ کیلئے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرچکا ہے، لیکن شہباز شریف ایسے کسی سوال کا جواب نہیں دے رہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ہماری قیادت کرپشن کیسز سے پیچھے نہیں ہٹے گی، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار ملک سے مفرور اور واپس آنے کو تیار نہیں، نوازشریف کے بیٹے حسین نواز اور حسن نواز بھی مفرور ہیں، ان سب کی جائیدادیں نیلام اور ضبط ہوں گی۔

شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے مخاطب ہو کر کہا کہ شہباز صاحب! میں اپنا بیگ تیار کر کے بیٹھا ہوں، میرے خلاف برطانیہ میں دعویٰ دائر کریں، اگر میرے خلاف برطانوی عدالت میں گئے تو وہاں سارے ثبوت میں پیش کر دوں گا۔ اخبار میں جو آیا وہ پانچ فیصد تھا باقی کا 95 فیصد میں پیش کروں گا-

 

شہباز شریف نے برطانوی اخبار کے الزامات پر قانونی شکایت کی پریس ریلیز جاری کر دی

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers