بین الاقوامیقومی

بھارت کو ایل او سی پر فائرنگ کا بھرپور جواب ملے گا

بھارت کو ایل او سی پر فائرنگ کا بھرپور جواب ملے گا۔ پاک فوج کی وارننگ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیز فائر کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، ہر قیمت پر شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا-

شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا ہے اور آگے بھی ہمیشہ دیتا رہے گا بھارت کی جانب سے یہ خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کانتیجہ ہے- بھارتی فوج جان بوجھ کر ایل او سی کے آس پاس رہنے والی سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ پاک فوج نے ہمیشہ سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات لیے ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھاری اسلحے سے لیس بھارتی فوج ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، سن 2000 سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے، بھارت 2 سالوں میں 1970 مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے، شہری آبادی کونشانہ بنانا عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے کی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ روز بھارتی فوج نے ایل او سی سیکٹرز پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو شہید جبکہ کئی شہریوں کو زخمی کیا تھا- پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی فوجی زخمی ہوئے تھے۔ لائن آف کنٹرول پہ خلاف ورزی سے متعلق دفتر خارجہ پہلے بھی بھارتی ہائی کمشنر کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے-

بھارت کی سرحدی دہشتگردی پر پاکستان کا شدید احتجاج

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers