قومی

مریم نواز نیب ٹیم کو مطمئن نہ کر سکیں

چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات، مریم نواز نیب ٹیم کو مطمئن نہ کر سکیں، 8 اگست کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت، نیب ٹیم نے مریم نواز کو سوالنامہ بھی دیا-

ن لیگی رہنماء چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئیں۔ نیب حکام نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر کو چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا تھا اور وہ بدھ کی صبح نیب لاہور کے دفتر میں خاضر ہوئیں جہاں نیب کی ٹیم نے تقریباً 40 منٹ تک ان سے تفتیش کی۔ نیب نے آج ان کے بھائیوں حسن نواز، حسین نواز اور عباس شریف کے بیٹے عبدالعریز کو بھی طلب کر رکھا تھا اور طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر ملزم میں شیئر ہولڈرز ہیں۔ حسن اورحسین نواز بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

نیب کی ٹیم نے مریم نواز سے شیئرز کی خرید و فروخت سے متعلق سوالات کئے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے پو چھا گیا کہ چوہدری شوگر ملز میں شیئرز کی خرید و فروخت کیسے ہوئی ؟ مریم نواز نیب ٹیم کو اپنے جوابات سے مطمئن نہ کر سکیں۔ نیب نے مریم نواز کو سوالنامہ دیتے ہوئے 8 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا جبکہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی-

آپ کو بتاتے چلیں کہ نیب چوہدری شوگر ملز کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے فنڈز کی تحقیقات کررہا ہے- چند روز قبل چودھری شوگر ملز کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی، ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے نواز شریف سے جیل میں تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کیس میں شہباز شریف کی بھی جلد طلبی کا امکان ہے۔ جبکہ دوسری جانب نیب نے حمزہ شہباز سے بھی گرفتاری کے دوران چودھری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ ذرائع کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں سب سے بڑی شیئر ہولڈر مریم نواز ہیں، چوہدری شوگر ملز میں مریم نواز کے نام 1 کروڑ 24 لاکھ 14 سو 55 شیئرز ہیں- وزیراعظم کے احتساب سے متعلق معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے شیئرزمنتقلی، اورخریدوفروخت کے معاملے کو دیکھا جائے گا، 2008 میں مریم نواز نے شیئرز خریدے تو کتنے میں خریدے؟ نیب دیکھے گا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں شیئرز کیسے منتقل ہوئے ۔

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری نیب دفتر کے اطراف میں میں تعینات تھی جبکہ ن لیگی کارکن بھی نیب دفترپہنچ گئے اور اور اپنے قائد نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers