بین الاقوامیقومیکھیل

عماد وسیم نے بھی شادی کا اعلان کر دیا

کرکٹر عماد وسیم نے بھی دلہنیہ پسند کر لی، لندن کی کڑی ثانیہ اشفاق سے شادی طے، 26 اگست کو اسلام آباد میں تقریب سجے گی ۔ عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے۔
عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سے پہلی بار ملاقات لندن میں ہی ہوئی- عماد وسیم فلحال اس وقت ناٹنگھم شائر میں ٹی 20 وائیٹیلٹی بلاسٹ کھیل رہے ہیں لیکن وہ اپنی شادی کے لیے وقفہ لیں گے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے آل راونڈر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لیے اپنی کرکٹ کی مصروفیات سے کچھ ہفتوں کا وقفہ لیں گے اور شادی کے بعد دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں کو شروع کریں گے-
آپ کو بتاتے چلیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی کچھ دن پہلے ایک بھارتی لڑکی سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers