قومی

پاک فوج کے ترجمان کا میر حاصل بزنجو کو جواب

قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق میر حاصٖل بزنجو کا بیان بے بنیاد ہے. پاک فوج کے ترجمان کا موقف، بولے کہ سیاسی فائدے کے لیے جبہوری عمل کو بدنام کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں-

شعبہ تعلقات عامہ( آئی۔ایس۔پی۔آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے میر حاصل بزنجو کے قومی ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا، سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر ان کا مزید کہنا تھا کہ بیان ایک قومی ادارے کے سربراہ کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے، معمولی سیاسی فائدے کے لیے جمہوری عمل کو بدنام کرنے کا رجحان جمہوریت کی خدمت نہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی، جس کے ساتھ ہی وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہے۔ جب ن لیگ کے رہنماء راجہ ظفرالحق نے ایوان میں تحریک پیش کی تو اپوزیشن کے 63 ارکان نے اپنی نشستوں پہ کھڑے ہو کر اس کی حمایت کی تاہم جب خفیہ رائے شماری کی باری آئی تو اپوزیشن کے امیدوار کو 53 کے بجائے 50 ووٹ ملے۔ اپوزیشن نے میر حاصل بزنجو کو اپنا متفقہ امیدوار نامزد کیا تھا۔ سینیٹ اجلاس کے بعد میر حاصل بزنجو شکست برداشت نہ کر پائے اور صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شکست کہ وجہ قومی ادارے کے سربراہ کو ٹھہرا دیا. ان کا کہنا تھا کہ ان کے ووٹ کم ہونے کے پیچھے قومی ادارے کے سربراہ کا ہاتھ ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں ہارا نہیں ہوں میں جیت گیا ہوں۔

اس حوالے سے آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک پر ووٹنگ ہونے سے پہلے لیڈر آف دی سینیٹ اور تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز نے دعویٰ کیا تھا کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی اور صادق سنجرانی کو 60 ووٹ ملیں گے کیونکہ اپوزیشن ارکان کی اکثریت میرحاصل بزنجو پر اعتماد ہی نہیں کر رہی۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers