قومی

ٹیسٹ کرکٹر حسن علی نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی

شعیب ملک کے بعد بھارت اب حسن علی کی بھی مہمان نوازی کرے گا۔ ٹیسٹ کرکٹر حسن علی نے اپنی شادی کی تصدیق کردی۔ کہا کہ 20 اگست کو بھارتی لڑکی سے دبئی میں نکاح ہو گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی کی خبروں کو سچ قرار دے دیا اور بتا دیا کہ شادی کب کہاں اورکس سے ہو گی؟ بولے کہ دبئی میں سامعہ خان نامی لڑکے سے 20 اگست کو نکاح ہوگا۔ حسن علی نے مزید بتایا کہ سامعہ خان سے پہلی دفع ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ہوئی۔ محبت کا اظہار سب سے پہلے انہوں ہی نے کیا اور سامعہ خان کو شادی کی پیشکش کی جو کہ انہوں نے شرماتے ہوئے قبول کر لی۔

سوشل میڈیا پر سامعہ کی گردش کرتی تصاویر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک تصویر سامعہ ہی کی ہے۔ جبکہ باقی تمام تصاویر نقلی ہیں۔ حسن علی نے یہ بھی بتا دیا کہ نکاح کی تقریب میں وہ اور ان کی دلہن کیسا لباس پہنیں گے۔ فاسٹ باؤلر نے بتایا کہ وہ پاکستانی طرز کا روایتی لباس شیروانی پہنیں گے جو کہ سرخ اور کالے رنگ پر مبنی ہو گی۔ جبکہ ان کی دلہن بھارتی طرز کا لباس زیب تن کریں گی۔

شادی کے بعد رہائش کے سوال پر فاسٹ باؤلر نے جواب دیا کہ ان کی شادی کے بعد مستقل رہائش گوجرانوالہ میں ہی ہو گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ عرصہ قبل حسن علی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہی تھیں جس کی بناء پر مختلف لوگ اپنی قیاس آرائیاں کر رہے تھے، لیکن اب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers