قومی

آصف زرداری، شاہد خاقان اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیٔرمین آصف علی زرداری کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔

آصف زرداری کے ساتھ ساتھ 2 ن لیگی رہنماؤں کا بھی پروڈکشن آرڈر جاری کیا گیا ہے۔ جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔

پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب ‏کو بھی بھجوا دی گئی۔ جبکہ ن لیگی رہنماء رانا ثناءاللہ کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے وزارت قانون سے رائے طلب کی گئی ہے۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا موجودہ سیشن 9 اگست تک جاری رہے گا، جمعہ کو ملتوی ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 5 اگست سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اجلاس کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال کی بناء پر بلوایا گیا ہے۔ اس سے قبل آج پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو نے بھی اس معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers