قومی

جنرل قمر باجوہ مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف تعینات

جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر کر دیا گیا۔وزیراعظم ہاﺅس نے تصدیق کر دی۔ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے جس کے باعث وہ مزید تین سال کیلئے پاک فوج کے سپہ سالار رہیں گے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے کیا ہے۔ مدت میں توسیع کا فیصلہ خطے میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال، خصوصاًا فغانستان اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیرئیر کا آغاز اکتوبر 1980ء میں 16 بلوچ رجمنٹ سے کیا تھا۔ 29 نومبر 2016 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے انہیں پاکستان کا 16واں آرمی چیف مقرر کیا تھا اور ان کی مدت ملازمت 29 نومبر 2019 کو ختم ہونا تھی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج (ٹورنٹو)، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیری (کیلی فورنیا)، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers