قومیکھیل

کرکٹر حسن علی کا سامعہ سے نکاح آج ہوگا

کرکٹر حسن علی اور سامعہ آج زندگی کے سفر میں ہمسفر بنیں گے۔ مہندی کی تقریب میں خوب ہلا گلہ دوستون نے خوب رونق لگائی۔ حسن اور سامعہ نے برج خلیفہ پر فوٹو شوٹ بھی کرایا۔

رسم حنا کے لیے حسن علی نے سبز کُرتا اور سفید شلوار زیب تن کیا جب کہ ان کے دوست احباب نے گہرے نارنجی رنگ کے کرتے زیب تن کیے۔ حسن علی کی رسم حنا پر دوستوں نے خوب شغل کیا۔ شاداب خان نے بھی حسن علی کو مہندی لگائی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرحسن علی نے نکاح سے قبل اپنی ہونے والی دلہن سامعیہ آرزو کےساتھ برج خلیفہ دبئی کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا۔ جب کہ دبئی کے صحرا کے بیچوں بیچ حسن علی نے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ اپنے روایتی انداز میں ہاتھ بھی ہوا میں لہراتے ہوئے جنریٹڑ بھی اسٹارٹ کیا۔ سوشل میڈیا پر انکی تصاویر بھی وائرل ہو گئیں۔

حسن علی کا نکاح بھارتی شہری سامعہ خان سے آج دبئی میں ہوگا۔ قذافی اسٹیڈیم میں پری سیزن کیمپ شروع ہو گیا ہے۔ کرکٹر حسن علی کو نکاح کی تقریب کے لیے کیمپ سے7 روز کی چھٹی ملی ہے اور حسن علی 26 اگست کو پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے۔ پری سیزن کیمپ کے پہلے 2 روز فٹنس ٹیسٹ کے لیے مخصوص ہیں تاہم حسن علی کیمپ جوائن کرنے کے بعد فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حسن علی بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ اس سے پہلے ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers