انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

معروف ریسلر اور اداکار دی راک نے شادی کر لی

ہالی ووڈ کے اداکار اور معروف ریسلر دی راک رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ دی راک نے شادی کی تصاویر انسٹاگرام پہ شیٔر کر دیں۔

47 سالہ ریسلر دی راک نے انسٹاگرام پہ اپنی شادی کی تصاویر شیٔر کر کے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے 18 اگست کو اپنی گرل فرینڈ لورین ہشیان سے شادی کر لی ہے۔

نامور اداکار ڈوائن جانسن کے مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارک باد دی جارہی ہیں۔
دی راک اور لورین ہاشین کا طویل عرصے سے تعلق تھا اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں تاہم انہوں نے اب شادی کرلی جس کا اعلان سماجی رابطے کی ویبسائٹ پہ کیا گیا۔

https://www.instagram.com/p/B1V5m7WFfUy/

کیپشن دیتے ہوئے راک نے ہوائی زبان کا ایک لفظ پومائیکائے (pomaik’i) بھی لکھا جس کے معنی ‘مبارک’ کے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ڈوائن جانسن (دی راک) کی دوسری شادی ہے۔ اس سے پہلے ان کی پہلی شادی سال 1997 میں ہوئی تھی۔ جن سے ان کی 18 سالہ سیمون نامی بیٹی بھی ہے۔ مگر سال 2008 میں اداکار اور ان کی پہلی اہلیہ ڈینی گارشیا کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ ان کی پہلی اہلیہ ڈینی گارشیا فلم پروڈیوسر ہیں۔

اسی ماہ راک نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ریسلنگ سے محبت ہے۔ میں خوش قسمت تھا کہ ریسلنگ میں عمدہ دور گزارا اور کئی اعزاز اپنے نام کیے۔

اس کے علاوہ راک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ نے ہوبز اور شا کا اچھا استقبال کیا جس پر میں آپ کا بے حد مشکور ہوں‘۔ راک نے فوربز میگزین کے مطابق 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers