بین الاقوامیقومی

وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد کا ٹیلی فون

وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد کا فون۔ عرب میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان نے کشمیر کے معاملے پہ تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم سے آگاہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ گذشتہ رات ہوا۔ سعودی عرب ولی عہد نے کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے ولی عہد محمد بن سلمان کوآگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔

اس سے پہلے 7 اگست کو بھی وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی تھے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے بھی پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر کشیدگی میں کمی کریں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان سےٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ صدرٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ٹیلی فونک کال کے بعد رابطہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے تجارت میں اضافے کے ذریعے آپسی معاشی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی۔

اس کے بعد بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے پہلے ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو اپنی وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ وادی میں معمول کی زندگی اب تک مفلوج اور ذرائع ابلاغ اور مواصلات کا بلیک آؤٹ ہے جبکہ مسلسل کرفیو سے دواؤں اورکھانے پینے کی اشیا کی قلت کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers